ابنا: مصر میں وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق دارالحکومت قاہرہ میں پولیس کے صدر دفتر کے باہر ایک بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور ۷۶ زخمی ہوگئے ہیں۔اس طاقتور بم دھماکے کو شہر بھر میں محسوس کیا گیا اور شہر کے وسطی علاقے کے اوپر کالے رنگ کے دھوئیں کے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔دھماکے کے تھوڑی ہی دیر کے بعد شہر کے دقی کے علاقے میں ایک دوسرا بم حملہ ہوا ہے۔اب تک اس حملے کی ذمے داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔یہ دھماکے 2011 میں سابق ڈکٹیٹر صدر حسنی مبارک کے کئی عشروں پر محیط اقتدار کے بعد ایک عوامی تحریک کے ذریعے معزولی کی تیسری سالگرہ کے موقعے پر ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ قاہرہ کی سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے باہر یہ حملہ ایک کار بم کے ذریعے کیا گیا ہے۔ دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر 30 ایمبیولنس فوری طور پر روانہ کر دی گئی ہیں اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔سرکاری ٹی وی چینل پر دکھائی جانے والی فوٹیج کے مطابق دھماکے میں پولیس کے صدر دفتر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ قریب میں ہی واقعہ ایک اسلامی عجائب گھر اور تاریخی دستاویزات کی ایک عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 499686
مصر میں وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق دارالحکومت قاہرہ میں پولیس کے صدر دفتر کے باہر ایک بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور ۷۶ زخمی ہوگئے ہیں۔